پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس پرکافی تنقید جاری ہے۔
اس حوالے سےانسانی حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے دنیا میں معروف اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے بھائی خوشحال یوسفزئی نے اپنے ٹیوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے 105کے ہدف پر افسوس کا اظہار ہی کیا جاسکتا ہے۔
105 target???🤦🏽♂️😭, @Malala they might as well have picked you in the starting 11 😂😂😉 pic.twitter.com/iy9ubxLNcX
— Khushal Yousafzai (@KhushalYusafzai) May 31, 2019
انھوں نے مشورہ دیا کہ اس سے تو بہتر ہے کہ پاکستان الیون میں ملالہ کو شامل کرلیا جائے جوان سے بہتر پرفارم کرینگی۔
واضع رہے کہ ملالہ نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک میچ میں بلے بازی کی تھی جس کی سوشل میڈیا میں بھرپور انداز میں پذیرائی کی گئی تھی۔
کرکٹ کے عالمی کپ کے موقع پر 10 اقوام کے کھلاڑی اور فنکار اکٹھے ہوئے تو انہوں نے 60 سیکنڈ کی ’گلی کرکٹ‘ کھیلی جس میں پاکستان کی نمائندگی ملالہ یوسف زئی اور کرکٹر اظہر علی نے کی۔