پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک حد بڑھ گئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک حد بڑھ گئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کا پولیو پروگرام درست ٹریک پر نہیں۔عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو سے متعلق تازہ بیان جاری کر دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پولیو پروگرام درست ٹریک پر نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تیزکرے، پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد تشویشناک حد بڑھ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر دوبارہ سفری پابندیاں لگنے کے امکانات بڑھ گئے۔ پاکستان سے باہر سفر کرنے والوں کیلئے پولیو ویکسینیشن ضروری ہے۔ کراچی کا وائرس پاکستان سے باہر ایران میں بھی پایا گیا ہے۔