وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو
وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو

حکومت کے ایک اور جھوٹ کا پول کھل گیا

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو دیے جانے والے عہدے کے حوالے سے حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ۔

حکومت کا کہنا تھا کہ شبنم گل نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے تاہم نجی ٹی وی کے مطابق شبنم گل نے 2010میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا لیکن نو سال گزرنے کے باوجود پی ایچ ڈی ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ۔

واضح رہے کہ زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو نیکٹا میں تعینات کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی شبنم گل کو ڈیپوٹیشن پر نیکٹا کا ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا۔شبنم گل اس تعیناتی سے قبل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں۔

ٹی وی چینل کے مطابق شبنم گل ڈائریکٹر کی پوسٹ کیلیے شرائط بھی پورا نہیں کرتیں لیکن مبینہ طورپر زرتاج گل کی سفارش پرانہیںاہم عہدے پر تعینات کیاگیا۔

نیکٹا نے اس تعیناتی کی تصدیق کردی اور نوٹیفکیشن میں واضح کیاگیا ہے کہ یہ تعیناتی تین سال کیلیے ہے۔