صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک نوجوان نے دوسرے معتکف ساتھی کو معمولی تکرارپر گولیاں مار کر قتل کردیا۔
پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں واقع مسجد میں امان اللہ اورسہیل اعتکاف میں بیٹھے ہوئے۔ امان اللہ معتکف ہونے کے باوجود دنیاوی باتوں میں مشغول تھا جس پرسہیل نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔
دونوں کے درمیان اسی بات پر تکرار ہوئی جس کے بعد امان اللہ انے اپنے باپ اور بھائی کو بلالیا اور فائرنگ کرکے سہیل کو قتل کردیا۔
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم امان اللہ کے فرارکی کوشش ناکام بنادی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ۔
ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم امان اللہ سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔