وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

28 روزوں پر عید منانا خلاف شریعت قرار

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ 28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے اورخیبرپختونخوا حکومت کا 28 روزہ پر عید منانے کا اعلان خلاف شریعت ہے۔

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خیبر پختونخوا میں عید منائے جانے پر شرعی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، چاند کی جھوٹی شہادتیں دینے، اعلان کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے، چاند کو دیکھنے کے حوالے سے غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

راغب حسین نعیمی نے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں چاند کا نظر آنے کا امکان نہیں تھا، اجتماعی خوشیوں کے مذہبی تہوار پر بھی جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں انتشار پھیلایا جارہا ہے، ملک و قوم کو مذہبی بنیادوں تقسیم کرنے والوں کےخلاف وفاقی حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرے، صوبائی حکومت کا 28 روزوں پر عید منانے کا اعلان خلاف شریعت ہے۔