بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی ۔فائل فوٹو
بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی ۔فائل فوٹو

آصف زرداری کی گرفتاری۔پی پی کا کل سندھ میں احتجاج کا اعلان

صوبہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری  اوران کی ہمشیرہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر بھرپورطریقے سے سندھ بھر میں احتجاج کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

پارٹی کی صوبائی قیادت نے  کل تمام ڈویژنل صدر مقامات پربھرپوراحتجاجی مظاہریں کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کل11جون کو سندھ بھر میں احتجاجی مطاہرے کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی پریس کلبوں پراحتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔

پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے نجی ٹی وی کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے زیراہتمام شام پانچ بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں میں تمام منتخب اراکین پارلیمنٹس کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی پی پی کے صوبائی سیکریٹری جنرل نے ایک سوال پر کہا کہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ہم پارٹی کی ’سی ای سی‘ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملک بھر کے جیالوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان مشتعل نہ ہوں اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم فی الوقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کریں گے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے واضح کیا کہ آج ہونے والے سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔