پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا
گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرکے معاملے پر دہشتگردی کے 2 مقدمات درج ہیں۔
ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں گلالئی کو گرفتار کیا گیا۔فائل فوٹو
وفاقی پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔
دہشتگردی کے 2 مقدمات میں مطلوب پی ٹی ایم رہنما کو وفاقی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرکے گرفتار کیا ہے۔
گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرکے معاملے پر دہشتگردی کے 2 مقدمات تھانہ کورال اور تھانہ شہزاد ٹاﺅن میں درج ہیں۔
پولیس نے ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں پشاور میں کارروائی کرکے پی ٹی ایم رہنما کو گرفتار کیا ہے۔