ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو
ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو

حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے والا ہے۔مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتار پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔

مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے، انھوں نے حمزہ شہباز کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔

انھوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربلند ہو کے رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں۔۔۔گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا۔ جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔

مریم نواز نے "شاباش حمزہ شہباز” لکھ کر حمزہ شہباز کی گرفتاری کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ  فیض احمد فیض کا شعر پڑھ رہے ہیں۔