بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔فائل فوٹو
بجٹ سیشن میں شرکت اورعدالت میں پیشی پر حاضری کے سبب آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کیے جائیں گے۔اسپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے لیے جاری ہونے کا امکان ہے۔