پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آرمی چیف

آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ

               
June 12, 2019 · اہم خبریں, قومی
کورکمانڈرکراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

کورکمانڈرکراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈر ز کا نفرنس ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں موثر جواب کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا ،ملک کی خدمت کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔