انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 46پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزورہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 151.90 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور اس میں 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اور اس کی قیمت میں 1.33 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 152.90 پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔