ڈالر کی قیمت کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں اور ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہوگیا۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے بعد ڈالر کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب سونے کی 10 گرام قیمت میں 2315روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 65ہزار 65 روپے ہوگئی ہے۔