وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امان و امان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
کرغزستان کی میزبانی میں ایس سی او سمٹ میں 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت شریک ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایس سی او کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے فریم ورک بنانا ہوگا اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اقدامات کرنے چاہیے جب کہ غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے۔
پاکستان کے علاوہ روس، چین، بھارت، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان شریک ہیں جب کہ اجلاس سے قبل سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔