نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی پھوپھی کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی ایم پی اے سبطین خان پر چنیوٹ میں غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے۔ انہوں نے 2007ء میں بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا۔ ان پر بطور وزیر مائنز اینڈ منرلز اربوں روپے کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔