ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

12 اپریل کو میجر جنرل فیض حمید کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کا عہدہ دیا گیا، بعد ازاں انہیں جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کی سربراہی کر چکے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔

میجر جنرل فیض حمید اس سے قبل آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، انہیں اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اب جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل کے فرائض انجام دیں گے، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے۔