پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران انڈین ٹیم کے اٹیک باﺅلر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اٹیک اوور کرانے والے بھونیشور کماراپنا تیسرا اوورکراتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔
انہوں نے میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی گیند کرائی تو ان کا پاﺅں صحیح طرح سے لینڈ نہیں ہوا جس کے باعث ان کے پٹھوں میں کھچاﺅ پیدا ہوگیا۔
کپتان ویرات کوہلی نے باہمی مشاورت کے بعد بھونیشور کمار کو گراﺅنڈ سے باہر بھیج دیا۔ اٹیک باﺅلر کے اوور کی بچی ہوئی 2 گیندیں کرانے کیلیے وجے شنکرکا انتخاب کیا گیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پراوپنر امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔
بھارتی بولربھونیشور کمار کی انجری کافی سیریس ہے بتایا گیا ہے کہ وہ گرائونڈ میں واہس نہیں آئیں گے اورمزید میچ کھیلنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔