پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارت کو مبارک باد دے دی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں آفریدی نے بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کی مستحق ہے۔
Congratulations to @BCCI on a well deserved win today. The standard of cricket being played has been exceptionally high & credit goes to IPL for not only helping identify & harness talent, but also in equipping younger players with pressure handling techniques #CWC19 #PAKVIND https://t.co/MfiwQxwjrK
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 16, 2019
انہوں نے کہا کہ جس معیار کی کرکٹ بھارت نے کھیلی وہ قابل دید تھی اور اس کا کریڈٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آیا بلکہ اس کو بہتر بنانے اور دباؤ والی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت ملی۔
آفریدی کا پیغام جب آیا اس وقت پاکستان کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی تاہم میچ ختم نہیں ہوا تھا،عموماً کرکٹرز میچ ختم ہونے کے بعد ہی کسی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔