عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت مخالف تحریک میں شمولیت چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے سے مشروط کردی۔
ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ بلاول اورمریم نوازحکومت مخالف تحریک کیلیے سنجیدہ ہیں توچیئرمین سینیٹ کو ہٹائیں۔
زاہد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اےاین پی اپوزیشن جماعتوں کےساتھ کھڑی ہوگی۔
اے این پی نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو تجویز دی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کرچیئرمین سینیٹ کو ہٹائیں، انہیں ہٹانا ناگزیر ہے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اے این پی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو نہ ہٹایا گیا تو عوام بلاول اور مریم نواز پر اعتماد نہیں کریں گے۔