گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے  قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، تاہم اجلاس کے سیشن کے دوران ہی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے  اسپیکرآغا سراج درانی کو خط لکھ دیا ہے جس میں قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔،

گورنر عمران اسماعیل نے خط میں لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر پیپلزپارٹی کے بہت سے ارکان کےدستخط مشکوک ہیں، کیوں کہ ریکوزیشن  پر جن ارکان کے دستخط  تھے ان میں سے بعض بیرون ملک اور بعض بیرون شہر تھے۔

پیپلزپارٹی کے ملک اسد سکندر، راجہ عبدالرزاق اور سہراب سرکی  10جون کو ملک میں نہیں تھے جب کہ  فریال تالپور اورمنور وسان بھی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرانے کےوقت کراچی میں نہیں تھے۔

گورنرسندھ کے خط  میں اسپیکر آغا سراج درانی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی نے گورنر سیکریٹریٹ کو دستخط شدہ ریکوزیشن فراہم نہیں کی،آخر کیا وجہ ہے کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن چھپائی جارہی ہے، بتایا جائے کہ مشکوک دستخط  کرکے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے کی جعلسازی میں کون ملوث ہے۔