سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے حکومت کے برطانیہ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہناہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جلد وطن واپس آئیں گے،ان کی کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جلد ہی صحافیوں سے ملاقات کرا دی جائے گی۔
شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل گزشتہ 10 برسوں کے دوران ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔