پاکستان حکومت کی طرف سے کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کےخلاف کوششیں خوش آئند ہیں
پاکستان حکومت کی طرف سے کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کےخلاف کوششیں خوش آئند ہیں

پاکستان کیساتھ سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔برطانیہ

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی سیاسی حوالگی کا کوئی معاہد ہ نہیں کرے گا۔برطانیہ پاکستان کے ساتھ بے دخلی کا کوئی ایسا معاہدہ نہیں کرے گا جو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کےلیے استعمال ہو۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حوالگی معاہدے کو غلط استعمال نہیں کیا جائےگا ، تحریک انصاف یکساں احتساب پر یقین رکھتی ہے اور چاہتے ہیں کہ لوٹی ہوئی دولت کو واپس لایا جائے ہم نے ایسڈ ریکوری یونٹ بھی بنائے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں برطانوی ہم منصب جیرمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہت اچھے تجارتی و سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

برطانوی سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹرنیشنل ٹریڈ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم چار ملین سے ایک بلین کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برٹش ائیر ویز نے اپنی سروس اسلام آباد کے لیے شروع کی ہے وہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ آپس میں دیرینہ دوست ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت کی طرف سے کرپشن، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کےخلاف کوششیں خوش آئند ہیں جبکہ پاکستان حکومت تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے میں ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اپنے منصب جیرمی ہنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے بعد برطانیہ نے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کےلیے اہم اقدامات کیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد کرےگا۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ہماری ملاقات میں ریجنل ایشوز پر گفتگو ہوئی کہ ساری صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے،جس میٍں افغان امن پروسس شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونون ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،ان کا کہنا تھاکہ بڑی تعداد میں پاکستانی دوممالک کے درمیان تعلق اور تجارت کو جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔