مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔
نوازشریف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا۔
میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی۔عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشاءاللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو۔ قید کرنا ہے تو کر دو۔ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیلا گیا https://t.co/f7uwFVJmK4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 20, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ڈٹ گئے، اور ان پر ہی انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے، لیکن یہ یاد رہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی،عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انصاف دلوا کر رہوں گی۔ اگر مجھے بھی جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، قید کرنا ہے تو کر دو، ان حربوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں، بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔
.نوازشریف کی بیٹی ہوتے ہوئے میں صرف اپنے باپ کیلیے نہیں,زنجیروں میں جکڑے ان سب قیدیوں کیلیے لڑوں گی۔انشاءاللہ مجھے یقین ہے کہ عوام کی عدالت نہ ناانصافی کرتی ہے نہ کسی کے دباؤ میں آتی ہے۔ https://t.co/sBywWPn6du
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 20, 2019
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نوازشریف سمیت ضمیر کے بہت سے قیدی کال کوٹھڑیوں میں ہیں، جمہوری قدریں، حق کی آوازیں میڈیا کی آزادی، بے لاگ انصاف، قانون کی حکمرانی اور اظہار رائے کا حق سب کچھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، نواز شریف سمیت زنجیروں میں جکڑے ان سب قیدیوں کیلیے لڑوں گی، اور مجھے یقین ہے کہ عوام کی عدالت نہ کسی کے دباؤ میں آتی ہے اور نہ ہی ناانصافی کرتی ہے۔