نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے تولہ،عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 938 ڈالر فی اونس ہوگیا
نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے تولہ،عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 938 ڈالر فی اونس ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیے ہیں، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پروان چڑھ رہی ہیں اورایک ہی دن میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، سونے کی  کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک ہی دن میں 1800 روپے کی مسافت طے کی اور تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت1542 روپے بڑھ کر 66 ہزار 272 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر910 روپے کی سطح پرآگئی ہے۔