وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

وزیراعظم کا کل قوم سے خطاب کا فیصلہ

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ 21 جون کو قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے، وہ 21 جون بروز جمعہ کو قوم سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مالی امور اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا پیغام آئندہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

ذرائع وزیراعظم عمران خان کا پیغام آج رات یا کل نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم اپنے پیغام کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن سے پہلے فائدہ اٹھانے پر زور دیں گے۔