کنٹینر کو مرکزی شاہراہ کی بجائے سڑک سے اتارکرنکال لیا گیا۔فائل فوٹو
کنٹینر کو مرکزی شاہراہ کی بجائے سڑک سے اتارکرنکال لیا گیا۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن  نے اے پی سی 26جون کو بلانے کا اعلان کر دیا

مولانا فضل الرحمن  نے آل پارٹیز کانفرنس 26 جون صبح 11 بجے اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

حکومت کیخلاف تحریک چلانے،بجٹ پاس ہونے سے روکنے ،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی  اوردیگراہم فیصلے کیے جائیں گے،اے پی سی میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس 26جون کو بلانے کا اعلان کردیا ہے ، جے یو آئی (ف ) کے ترجمان کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس 26جون کو صبح 11بجے اسلام آباد میں ہوگی ۔

مولانا فضل الرحمن اے پی سی کی قیادت کریں گے جبکہ ۔شہباز شریف اور بلاول بھٹوزرداری بھی اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن آل پارٹیز کانفرنس کی قیادت کریں گے، اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے ، چیئر مین سینٹ کی تبدیلی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے ۔ اے پی سی میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربھی غور کیاجائیگا ۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران حکومت مخالف تحریک اورکل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) پر مشاورت کی گئی تھی۔

مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ جون کے آخری ہفتے میں کل جماعتی کانفرنس کریں گے اور اس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شریک ہوں گی جس کے بعد تمام جماعتوں کا متفقہ ردعمل سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ قوم کی مرضی کے خلاف حکومت مسلط کی جائے۔