نندی پور ریفرنس۔بریت کی درخواستوں پر کل فیصلہ سنایا جائیگا
بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف بری ہوں گے یا مقدمہ چلے گا؟
June 24, 2019 · قومی
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔فائل فوٹو
نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف بری ہوں گے یا مقدمہ چلے گا؟ احتساب عدالت 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کل فیصلہ سنائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ سنانے کے لیے کل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نندی پور ریفرنس کے پانچوں ملزمان نے ٹرائل مکمل کرنے سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی۔
ملزمان میں بابراعوان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض شامل ہیں۔