ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی
ایوب نے بھی کیس بنائے، ضیا ء نے بھی بنائے، ہم نے جیلوں کو قبول کیا مگر جبر قبول نہیں، سربراہ جے یو آئی

اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں، تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کروائی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طے ہواہے کہ اے پی سی 26جون کو بلائی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی نے نہیں کہا کہ اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ، تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کروائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی رائے سامنے آئے گی ، تمام نکات اے پی سی میں سامنے آئیں گے ، اے پی سی میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی ، میر ی رائے واضح ہے کہ شفا ف انتخابات کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں ۔