انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 7 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 164 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 163 روپے کا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور اس ملکی بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔