آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبا میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش پرمنعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے۔
واضح رہے کہ اے پی سی میں شہبازشریف، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔
آل پارٹیز کانفرنفس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کو تمام سیاسی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں، ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے اورملکی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے، ملکی حالات بہت بڑا سکیورٹی رسک ہیں، حکومت کے فیصلے ملکی سلامتی،خود مختاری اور بقا کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔