سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کوہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے تو بسم اللہ ، نیا چیئرمین سینیٹ میں خود بنوں گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میںایک صحافی کے سوال پرکہ سنا ہے اے پی سی میں چیئری مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیاہے توسابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا ہے تو بسم اللہ ! اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے ۔
صحافی نے جب یہ سوال کیا کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون ہوگا ؟ کیا رضا ربانی کاچیئرمین سینیٹ بنائیں گے تو آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا کہ میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا۔
واضح رہے کہ اسلام آبا میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش پر منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، پہلے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے ۔