شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے ایل این جی کے مہنگے منصوبے لگائے،اس میں صداقت نہیں، ایل این جی کے جو منصوبے ہم نے لگائے اس وقت ساڑھے 10 سینٹ نیپرا ٹیرف تھا، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی بدولت ساڑھے 6 سینٹ پرمنصوبہ لگایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو مارنے کا پروگرام بنایا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے اضافہ ہوا،24 گھنٹے میں قومی خزانے پر 700 سو ارب کا بوجھ پڑا جب کہ آج ڈیفنس بجٹ 9.7 بلین ڈالر سے کم ہو کر 6.7 بلین ڈالررہ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غربت ختم کرنa تھی تاہم غریبوں کو مارنے کا پروگرام بنا لیا، آج کسان اور مزدور مرگیا ہے۔