ہر وقت بندہ درست نہیں آتا، درخواست قابل سماعت نہیں لہذا مسترد کریں۔فائل فوٹو
ہر وقت بندہ درست نہیں آتا، درخواست قابل سماعت نہیں لہذا مسترد کریں۔فائل فوٹو

عمران خان بہت ہی کینہ پرور شخص ہے۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خدانا خواستہ نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو 22 کروڑ عوام کو خبر ہونی چاہیے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا والد نواز شریف سے ملاقات کے بعد بیان میں کہنا تھا کہ زیادہ تنقید شروع کی تو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم انتقامی کارروائیاں براہ راست خود مانیٹر کر رہا ہے، ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، بہتر ہو گا وہ اپنی توانائی ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں لگائیں۔

رہنما ن لیگ نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت ہی کینہ پرور شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے مگر کارڈیا لوجسٹ کو رسائی نہیں دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اُن کے ڈاکٹر کو دو گھنٹے کے انتظار کے بعد واپس بھجوا دیا گیا، انہیں شرم کرنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے، جعلی حکومت ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ خداناخواستہ نواز شریف کا مرض بڑھتا ہے تو 22 کروڑ عوام کو خبر ہونی چاہیے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے۔