سعودی عرب نے پاکستان کومؤخرادائیگی پر تیل کی فراہمی رواں ماہ سے شروع کردی۔
سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا اور سعودی عرب 3 سال تک پاکستان کو 9 ارب 90 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔
سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب نےگزشتہ سال پاکستان کیلیے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا، پیکیج میں بیرونی ادائیگیوں کے لیے 3 ارب ڈالر بھی شامل تھے جب کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کل 20 ارب ڈالرکے معاہدے ہوئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ برس اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب پاکستان کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔