وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

قرضوں پر سود نہ ادا کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران نے کہاہے کہ قرضوں پر سود نہ ادا کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، حکومت کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا ، آئی ایم ایف نے ڈالر کی قدر بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال، اسمگلنگ کی روک تھام، تیل و ڈیزل کی اسمگلنگ کے حوالے سے اقدامات اور تجاویز پر بات ہوئی جب کہ وزارت داخلہ اور ایف بی آر حکام نے شرکا کو بریفنگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ قرضوں پر سود نہ ادا کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، حکومت کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا ، آئی ایم ایف کی ڈالر کی قدر بڑھانے کی کوئی شرط نہیں ہے ۔

انہوں نے کا کہ پچھلی حکومت نے ڈالر کو اوپر رکھنے کیلیے ایک سال میں 7ارب ڈالر خرچ کیے، ڈالر کیوں بڑھا اس کی وجہ جاننے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سابق حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں، یہ سارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ،دو ست ممالک مدد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا ، پچھلی حکومت نے 14ارب ڈالر کے کمرشل قرضے لیے ۔

انہوں نے کا کہ مشرف نے این آر اودے کر ان کوبچایا ، آصف زرداری نے دبئی کے چالیس دورے کیے ، حسن نواز 43ملین پاﺅنڈ کے محل میں رہتاہے ، سرے محل کا کیس ن لیگ کی جانب سے کیاگیا ، ایان علی پانچ لاکھ ڈالر لیکر باہر جارہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا سب کچھ باہر سے بیچ کر پاکستان لایا ۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی فکر نہیں ، پہلے ان کی جانب سے ملکی تاریخ کا بڑا خسارہ چھوڑا گیا ، شہبازشریف کے بیٹوں کے ٹی ٹی کیس بھی منی لانڈرنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت بنا کر قرضے واپس کرسکیں گے ،چین کے ماڈل پر چل رہے ہیں۔