کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں۔فائل فوٹو
کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں۔فائل فوٹو

امریکہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قراردیدیا

امریکہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قراردیدیا، حربیارمری اوربراہمداغ بگٹی کالعدم بی ایل اے کے سربراہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ہے ، جن تنظیموں کودہشت گرد قراردیا گیا،ان کی فہرست میں جند اللہ ، فدائین اسلام اورجیش العدل بھی شامل ہیں۔

کالعدم بی ایل اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں۔ امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری نے بل ایل اے کو فارن ایسٹس کنٹرول کی خصوصی لسٹ میں شامل کیا ہے۔

امریکہ محکمہ خزانہ نے بی ایل اے کو دہشگرد تنظیم قرار دینے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پرجاری کردیاہے۔