نیشنل اکاونٹی بیلٹی بیورو نے پار ک لین پیراتھن کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو بری کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں اس کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس میں آصف علی زرداری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا لیکن اس کیس میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ثبوت نہیں ملے جس کی بنا پر انہیں بری کردیا گیا ۔
نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بلاول بھٹو کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کرسکی۔واضح رہے کہ پارک لین پیراتھن کیس جعلی اکاونٹ کیس کا اہم ترین کیس تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب نیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو کسی بھی کیس میں کلین چٹ نہیں دی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق پارک لین کیس سے متعلق مزید ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں اوربلاول بھٹو پر کسی بھی وقت ضمنی ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں بری قرار دے دیا ہے۔
کہا جا رہا تھا نیب نےبلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں کلیئر کر دیا ہے۔ نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ کیس کی تحقیقات میں بلاول بھٹوکے خلاف کچھ ثابت نہ ہوسکا اس لیے پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو اس کیس میں بری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیکن اب نیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو کسی بھی کیس میں کلین چٹ نہیں دی گئی۔