وزیر اعظم عمران خان 21جولائی کو 3روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے ، وزیراعظم عمران خان کی 22جولائی کوصدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اورصدر ٹرمپ کی ون آن ون اور وفودکی سطح پر ملاقات ہوگی ۔ا س موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سہیل محمود اور امریکی وزیر خارجہ بھی موجود ہونگے ۔
وزیراعظم عمران خان اورٹرمپ کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اورافغان امن عمل پربات چیت ہوگی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ افغان طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔