گلگت بلتستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔فائل فوٹو
گلگت بلتستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔فائل فوٹو

رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام،وزیراعظم کی حلال ہے۔بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے مگر وزیراعظم کی منشیات حلال ہے۔

مہمند میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دہرا معیار ہے، حکومت کا ایک نہیں دو پاکستان دیکھو جس میں جھونپڑی حرام اور بنی گالا حلال ہے، ایم کیو ایم کی فارن فنڈنگ حرام اور پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ حلال ہے، رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام ہے مگر وزیراعظم کی منشیات حلال ہے، نوازشریف کی آف شور حرام اور لاڈلے کی آف شورحلال ہے، یہ جھوٹے لوگ ہیں جو جھوٹ پرجھوٹ بول رہے  ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا، وزیراعظم نے اپنے ہی پیش کیے بجٹ پر ووٹ نہیں دیا اور اب وزیراعظم جھوٹی کہانیاں بولتےہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کے دور میں قبائلی علاقوں کے فنڈ کے لیے 500 فیصد اورتنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا، ہماری حکومت نے پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جب کہ انقلابی سی پیک منصوبہ شروع کیا، لیکن اب تبدیلی اور انصاف کے نام پرعوام کے سارے حقوق چھینے جارہے ہیں، نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر سارے حقوق سلب کیے جارہے ہیں، آپ کے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ  پختونخوا اور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے،وانا میں گھی پلانٹ ہے تو ذوالفقار بھٹو کا بنایا ہوا ہے، باجوڑ میں پہلا کالج ذوالفقار بھٹو کا بنایا ہوا ہے، صدر زرداری نے این ایف سی اور پختونخوا کو شناخت دی اور تاریخ میں سب سے زیادہ پیسا خیبرپختونخوا اور فاٹا کو دیا،شہید بینظیر نے کہا اگر نوکری دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی۔