قومی احتساب بیورو(نیب)نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کی بریت چیلنج کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ بابراعوان کو بری کرنے کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
بابراعوان کیخلاف شواہد موجود ہیں ،ان کوخلاف قانون بری کیا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے میں تاخیر سے خزانے 27 اعشاریہ 3 ارب روپے نقصان ہوا،ملزمان کی بریت کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے ۔