بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے والے کو 10فیصد رقم دینے کا اعلان

میرا شہباز شریف کو پیغام ہے کہ میں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں مگر آپ موت برداشت نہیں کرسکتے۔عمران خان

               
July 5, 2019 · اہم خبریں, قومی
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

وزیراعظم عمران خان نے بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے پر انعامی رقم 3 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ’احساس پروگرام‘ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اقتدار میں رہتے ہوئے دبئی اور لندن کے 40،40 دورے کیے، یہ سب دورے قوم کے پیسوں سے کیے گئے، ان لوگوں نے قوم کو مقروض کردیا اور پھر  قوم کی دولت کو لٹاتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ  ہر جگہ ناانصافی ہے، نچلے طبقے پر ظلم ہو رہا ہے، آج پتہ چلا کہ 5 فیصد پاکستانیوں کو ہیپاٹائٹس سی ہے، نئے پاکستان میں غربت کا خاتمہ ہوگا، غربت کم کرنے کے لیے ایک پروگرام لا رہے ہیں جس میں ہر وزارت کا کردار ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ  حکمرانوں کا کام تھا کہ  قوم کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتا مگر یہاں تو مقتدر طبقہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے  بیرون ملک  علاج  کراتا رہا جب کہ  یہ لوگ جیل میں بھی جاتے ہیں تو انہیں  لندن سے علاج کرانا ہوتا ہے، 30 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود انہوں نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف مجھے کہتے ہیں کہ اتنا کرو جتنا برداشت کرسکو، میرا شہباز شریف کو پیغام ہے کہ میں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں مگر آپ موت برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کا پیسہ باہر پڑا ہے جسے آپ انجوائے کرنا چاہتے ہیں اس لیے آپ کو فکر ہے کہ کہیں مر نہ جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص بھی ملک میں یا بیرون ملک کسی پاکستانی کی بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرے گا اسے 3 فیصد کے بجائے 10 فیصد حصہ دیا جائے گا ،اور بے نامی پراپرٹی سے  جو بھی پیسہ آئے گا وہ سب احساس پروگرام میں ڈالیں  گے۔