نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔فائل فوٹو
نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔فائل فوٹو

موٹاپےکا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا

موٹاپےکا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کرگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نور حسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نور حسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اورآپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔

آپریشن کے بعد نورحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کے روز اچانک انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکار ٹیکسی ڈرائیورنورحسن کو گھر کی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا تھا اور ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا تھا۔

نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔

آرمی چیف کا نورالحسن کے انتقال پراظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں، باقی اللہ تعالیٰ کی مرضی، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے، آمین۔

یاد رہے کہ موٹاپے کے شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن نے اپنے علاج کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی تھی۔

آرمی چیف کی ہدایت پر نورالحسن کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔