وزیراعظم روس میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

وزیراعظم عمران خان روس میں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں شریک ہوں گے محض افواہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

               
July 9, 2019 · اہم خبریں, قومی
پاکستان افغانستان کے سیاسی اور پرامن حل کا حامی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان افغانستان کے سیاسی اور پرامن حل کا حامی ہے۔فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے روس میں ہونے والی ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کی تردید کردی۔

ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان روس میں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں شریک ہوں گے جو کہ محض افواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس اب بھی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے رابطے میں ہیں، اس سے متعلق جو بھی طے پائے گا اس کا مناسب وقت پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔