پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے ہرقیمت پرگرفتاریا نظربند کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘جسے مجرم کہتے ہواسے مجرم ثابت کرنے کیلیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا، البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کوبلیک میل کرکے نہیں کیا گیا، کہا اس مقدمے کا فیصلہ تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرکیا گیا۔
یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ ہے نہیں اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کر چکی دوبارہ کھولنا پڑا۔ یہ اقدام کیونکہ غیر قانونی اورمضحکہ خیز ہے اسلئے چلے گا نہیں 1/2 https://t.co/Tn4l3YSuuE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 10, 2019
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔
اور میں پیش نا ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی دوسرا عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سیلیکٹڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہکاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔ 2/2 https://t.co/Tn4l3YSuuE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 10, 2019
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کرایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کران کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔
اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔