وزیر ریلوے شیخ رشید نے اکبرایکسپریس حادثے کو انسانی غفلت کا نتیجہ قرار دیدیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اکبرایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے جب کہ ٹریک کی صورتحال تسلی بخش نہیں تاہم حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے میں بہت کرپشن ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتاہے، ریلوےکے محکمے میں باہر سے نہیں آتے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حادثات کی مکمل تحقیقات ہوتی ہیں، حیدرآباد ٹرین حادثے میں 2 سیکشن افسران کو نوٹس کیا اور2 افراد کو محکمے سے نکالا ہے۔