مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

مریم نواز کا انٹرویو نشر ہونے کے چند منٹ بعد روک دیا گیا

نجی ٹی وی چینل پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا انٹرویو رکوائے جانے کے بعد ایک دوسرے نجی ٹی وی پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا انٹرویو نشر ہونے کے چند منٹ بعد ہی روک دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف  نے جمعرات کو نجی ٹی وی  پرسینئر اینکر پرسن ندیم ملک کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالے سے گفتگو کی۔

مریم نواز کا انٹرویو بمشکل 10 سے 11 منٹ ہی چلا تھا کہ اس کوآف ایئر کردیا گیا ہے جبکہ پروگرام کے میزبان نے بھی انٹرویو نشر ہونے سے زبردستی روکے جانے کی تصدیق کی ہے ۔

دوسری طرف نجی چینل کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر مریم نواز کے انٹرویو کا وہ حصہ شیئر کیا گیا ہے جو آن ایئر ہوا جبکہ وہی ویڈیو اینکر ندیم ملک کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر بھی موجود ہے۔

https://twitter.com/nadeemmalik/status/1149336805516464129

اینکر پرسن ندیم ملک نے ٹوئٹر پر مریم نواز کا انٹرویو آف ایئر ہونے کی بات کی ہے، انہوں نے لکھا ’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مریم نواز کا انٹرویو لائیو شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی رکوادیا گیا۔‘