معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف لندن کی عدالت میں مقدمہ لیکرجائیں،ڈیلی میل خود اس کا جواب دیگا جبکہ میرے پاس اِن پر لگائے گئے ایک ایک الزام کا ثبوت موجود ہے اور میں وہ تمام ثبوت برطانوی عدالت میں پیش کروں گا ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی باتوں پر ہنسی آرہی ہے کہ میں نے برطانوی اخبار میں اسٹوری پلانٹ کروائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن کی عدالت میں مقدمہ لیکر جائیں ، ڈیلی میل خود اس کا جواب دیگا جبکہ میرے پاس ایک ایک ثبوت موجود ہے اور میں وہ تمام ثبوت برطانوی عدالت میں پیش کردوں گا کیونکہ پاکستان کی عدالتوں پر تو ان کواعتبار ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہہ رہی ہیں کہ ڈیلی میل کی سٹوری میں نے پلانٹ کروائی ہے ، میں یہ مان لیتا ہوں لیکن اس اسٹوری میں لگائے گئے الزامات کا جواب دے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ سے لیکر اب تو کسی بات کا کوئی جواب نہیں،اس وقت تک جو تفتیش ہورہی ہے جس میں حمزہ شہباز پھنستے ہیں، حمزہ شہباز جواب یہ دیتے ہیں کہ بھائی کا بھائی بتائے گا،بہن کا بہن بتائے گی، والدہ کا والدہ بتائیں گی جب ان سے یہ پوچھا جاتاہے کہ آپ اپنے بارے میں بتائیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ میں عدالت میں بتاؤں گا ۔
شہزاد کا اکبر کا کہنا تھا کہ یہ 26ملین ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔تما ثبوت برطانوی عدالت میں پیش کروں گا۔