احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد بشیرکواحتساب نمبر2 کا قائم مقام جج مقررکردیاگیا،فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس نے کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کوسفارش بھجوادی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے بعد اہم نوعیت کے مقدمات التوا کا شکار تھے،قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد بشیر کو احتساب عدالت نمبر2 کی ذمے داریاں بھی سونپ دیں۔
جج محمد بشیر احتساب نمبر1اوراحتساب عدالت نمبر2 میں ذمہ داری نبھائیں گے،قائم مقام چیف جسٹس کے پاس اختیارات محدود ہونے پر نئے جج کی تقرری پر نام تجویز نہیں کیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد احتساب عدالت نمبر2 کیلیے جج کا تقررکریں گے۔