پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قید

عدالت نے گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

               
July 15, 2019 · اہم خبریں, قومی
سزا سنتے ہی پولیس نے مجرم راشد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ فائل فوٹو

سزا سنتے ہی پولیس نے مجرم راشد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ فائل فوٹو

عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قید کی سزا سنادی۔

لاہور میں شوہر کو پہلی بیوی کو راضی کیے بغیر دوسری شادی مہنگی پڑگئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شوہر راشد کو گیارہ ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

سزا سنتے ہی پولیس نے مجرم راشد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ اچھرہ کی رہائشی شمیم بی بی نے شوہر راشد کے خلاف اپنے موقف میں کہا کہ شوہر نے مجھ سے جھوٹ بولا اور میری اجازت کے بغیر خفیہ شادی کی۔

اپنے حق میں فیصلہ آنے کے باوجود شمیم بی بی نے کہا کہ شوہر راشد کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔