میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

شہباز شریف وعدہ پورا کریں،لندن کی عدالت لے کر جائیں۔شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں اور لندن کی عدالت لے کر جائیں، میں ایک ایک ٹی ٹی پیش کروں گا کہ کس طرح پیسہ تھیلوں میں باہر جاتا رہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے اس حوالے سے رسیدیں بھی دکھائیں اور کہا کہ منی لانڈرنگ کی ساری کہانیاں سامنے آ چکی ہیں۔ حمزہ اور سلمان شہباز کے پچانوے فیصد اثاثے جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے بنے۔ چوری کے پیسے سے بنایا گیا مال قانون کے مطابق ضبط ہوگا۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ روز برطانوی جریدے میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا، اسٹوری کے جواب میں الیکشن کمپین کے دوران پرانی فوٹو کو دکھایا گیا، مجھ پراسٹوری کا الزام لگایا جا رہا ہے، جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں باقی جعلی کمپنیوں کے بارے بھی بتاؤنگا۔ لوٹا ہوا مال آنے والے دنوں میں برآمد ہوگا اور چوری کے پیسے سے بنایا گیا مال اور گھر ضبط ہونگے۔