جہانگیر ترین کے جہاز سے کوئی خطرہ نہیں۔فائل فوٹو
جہانگیر ترین کے جہاز سے کوئی خطرہ نہیں۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین کا جہاز خالی گھومے گا۔ مشاہد حسین سید

پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز کی مکمل 65 کی تعداد قائم و دائم ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 19 سینٹرزنے شرکت کی، چھ سینیٹرز ملک سے باہر ہیں،ایک نیب کی قید میں جبکہ چارذاتی وجوہات کی بنیاد پرشریک نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا بہت اچھا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

مشاہد حسین سید نے بتایا کہ چھ رکنی کمیٹی پیر صابر شاہ کئی قیادت میں تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آپس میں ملاقات کرے گی اورتحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہر چیز قابو میں ہیں، سینیٹ کی طرف سے ریکوزیشن پر جو تکنیکی معاملہ بنایا گیا ہے اس پرجاوید عباسی ، شیری رحمان اورفاروق ایچ نائیک بات کریں گے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جہانگیر ترین کے جہاز سے کوئی خطرہ نہیں، وہ خالی گھومے گا،اپوزیشن کے 65 سینیٹرز قائم ودائم ہیں۔